حکومت ،لالی وڈکیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، ثناء
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
لالی وڈاداکارہ وماڈل ثنا نے کہا ہے کہ فلمی صنعت لالی وڈ کی بحالی اورترقی کیلئے حکومت کوبہترین اقدامات کرنے چاہئیں،فلمی صنعت کیلئے خصوصی پیکیج ہونے چاہئیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تواس وقت پاکستانی فلموںکا کاروبارعروج پرتھا ۔ جدید ٹیکنالوجی اور حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی سپورٹ نہیں تھی لیکن آج ہماری فلم انڈسٹری ایک مرتبہ اپنے پیروں پرکھڑی ہونے جارہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ لوگ اب فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، جس سے ویرانیوں میں کمی آئی ہے مگریہ بحالی اوربہتری اس وقت تک موثر نہیں ہوگی جب تک حکومتی سطح پرفلمی صنعت کیلئے خصوصی پیکج نہ ملے۔