پی ایس ایل 3: افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کی شاندار جیت
دبئی:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ سے ملتان سلطانز کی شاندار انٹری ، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو دوسرے ہی اوور میں کامران اکمل آوٹ ہوگئے۔ پشاور زلمی 151 رنز بنا سکی جس میں محمد حفیظ کے 59 رنز شامل ہیں۔ ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے2، سہیل تنویر، جنید خان، عمران طاہر اور ہاردس ولیون نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ دوسرے اوور میںوہاب ریاض کی گیند پر احمد شہزاد 7کے مجموعی اسکور پرآوٹ ہوگئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے کمار سنگاکارا نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، وہ مین آف دی میچ رہے ۔نئی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے خوبصورت اننگز کھیلی اور 42رنز ناٹ آوٹ بنائے، آخری اوور کی پہلی گیند پر شعیب ملک نے چھکا لگا کر ملتان سلطانز کوجتوا دیا۔دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز، تیسرا ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا۔