Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوکت خانم اسپتال کے 13 بچے پی ایس ایل دیکھنے دبئی پہنچ گئے

دبئی: پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر اسپتال میں زیر علاج سرطان کے مرض میں مبتلا 13 بچے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کو دیکھنے کیلئے دبئی پہنچ گئے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان مریض بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے دبئی آنے کی دعوت دی تھی۔جاوید آفریدی نے کہاکہ پشاور زلمی فاونڈیشن کے مشن” مسکراہٹیں لوٹانا“ (BringBackSmiles) کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی شوکت خانم اسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں کو کرکٹ دیکھنے کےلئے متحدہ عرب امارات بلایا گیا ہے۔ان بچوں کی دبئی آمد ہمارے لئے اعزاز اور حوصلے میں اضافے کا باعث ہے۔بچے دبئی ایئرپورٹ پر بے حد خوش دکھائی دئیے ۔ مریض بچوں کی پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔ بچے دبئی کے مقامات کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ شوکت خانم اسپتال پشاور کے انتظامی عملے کے 2 افراد بھی دبئی پہنچے ہیں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ سرطان کے مرض میں مبتلا یہ بچے میرے دل کے بے حد نزدیک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں کو بھی خوش رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے بچوں کو حاصل ہے۔پشاور زلمی ان بچوں کی مسکراہٹیں لوٹانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے دوران پشاور زلمی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ اور دوسرے ایڈیشن میں شوکت خانم اسپتال کے بچوں کو پی ایس ایل دیکھنے کےلئے متحدہ عرب امارات مدعو کیا تھا۔
 

شیئر: