Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی روشنی فطرت سے قریب تر ہونے کا احساس جگاتی ہے‎

گھر میں قدرتی روشنی کا دخل گھر کوپر سکون اور آرام دہ بنا دیتا ہے . صبح کے وقت کھڑکیوں سے چھن کر آتی قدرتی روشنی اور دھوپ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے  . چمچماتی روشنیاں مزاج کو بوجھل کردیتی ہیں جبکہ قدرتی روشنی طمانیت کا احساس دلاتی ہے لہٰذا اپنے گھر کوپر سکون بنانے کے لیے روشنی کا ایسا انداز اپنائیں جو آپ کی طبیعت پر گراں نہ گزرتا ہو . ایک تیز روشنی والا بلب لگا دینا  یا ایسی جگہ پر بلب نصب کرنا  کہ اس کی روشنی براہ راست آنکھوں میں چبھے،  موڈ اور بینائی دونوں کو متاثر کرتی ہے .  اسی طرح گھر میں تیز رنگ برنگی روشنیوں کا استعمال بھی طبعیت کو بوجھل کر دیتا ہے . کمروں میں مصنوعی اور فینسی روشنیاں  خواب نما ماحول بنا کر سستی اور نقاہت پیدا کرتی ہیں  اور دماغی کارکردگی کو بھی سست بنا دیتی ہیں .  اس صورت حال سے بچنے کے لئے گھر میں دھیمے لائٹ  بلب استعمال کریں . کھڑکیاں ایسی جگہ بنوائیں جہاں سے گھر میں قدرتی روشنی دھوپ اور ہوا داخل ہو سکے  .  د ھوپ کی شدت کو کم کرنے کے لئے مناسب پردوں کا استعمال کریں  . قدرتی روشنی فطرت سے قریب تر ہونے کا احساس جگاتی ہے جو طمانیت کا سبب بنتا ہے . 
 

شیئر: