Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس یوگا چہرے سے جھریاں دور کرنے کے لیے بہترین‎

حسین وجوان نظر آنے کی خواہش ہر شخص کی ہوتی ہے .  دور حاضر میں سرجری کے ساتھ  ایسے مختلف ذرائع فراہم کر دئیے گئے ہیں جن کے ذریعے لمبے عرصے تک جوان نظر آیا جا سکتا ہے .  لیکن کیا آپ جانتے ہیں کیا آپ کے لمبے عرصے تک جوان نظر آنے کی خواہش کو یوگا پورا کر سکتا ہے  . یہ در اصل چہرے کی اکسرسائز ہے جو چہرے کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے  . اس ورزش کا اصل ہدف چہرے کے مسلز کی حرکت اور چہرے کے تاثرات ہوتے ہیں .  جسم کے دیگر مسلز کی طرح چہرے کے مسلز  کا بھی متواتر استعمال نہ ہونے کے باعث  وہ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں .  ماتھے پر پڑنے والے بل عام طور پر انداز گفتگو سے متعلق ہوتے ہیں جو بات چیت کرتے وقت بھنووں کو اوپر کی طرف اٹھانے کی وجہ سے بنتے ہیں  . چہرے کی یوگا ایکسرسائز کے ذریعے مسلز کو ٹائٹ اور اسکن ٹون کو بہتر کیا جاسکتا ہے  . فیس یوگا خون کی روانی  کو تیز کر کے اور آکسیجن کو چہرے کے خلیات اور ٹشور تک  پہنچا کر رنگت میں نکھار اور چہرے پر چمک پیدا کرتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں :کھادی ساڑی

شیئر: