کیا آپ جانتے ہیں کہ ہری مرچ کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے . یہ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قبض ہونے سے روکتی ہے . چونکہ اس میں ڈائٹری فائبرز کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے لہذا یہ باؤل سسٹم کی کارکردگی کو بڑھا دیتی ہے . اس سے آنتوں میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہےاور قبض کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا . اس کے علاوہ ہری مرچوں کا استعمال وزن میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے یہ جسم میں موجود فاضل چربی کو گھٹانے میں مدد دیتی ہے . اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹا بولزم میں اضافے کا بھی باعث بنتی ہے .
ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہری مرچ ا نسانی موڈ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اس کے استعمال سے موڈ پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چٹپٹے ، اسپائسی کھانے کھانے کے بعد آپ خوشی محسوس کرتے ہیں دراصل ہری مرچ کھانے سے خوشی کے احساس کے ہارمونز دماغ تک پہنچ کر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں . اس کے علاوہ یہ منہ میں لعاب کی مقدار کو بھی بڑھا دیتی ہے جس سے کھانا چبا نے اور متواتر طریقے سے ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے .