لوراتری کی نمائش 224 دن کے بعد
بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے اپنی نئی فلم 'لوراتری کے حوالے سے اہم اعلان کرڈالا۔ انہوں نے کہا کہ لوراتری 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ سلمان خان نے سماجی رابطہ اکائونٹ پر اپنے مداحوں کو خبر دی کہ ان کی نئی فلم کی 224 دن کے بعد نمائش ہورہی ہے مداح بتائیں اس دن کیا تاریخ ہوگی۔ یاد رہے فلم لوراتری سے سلمان خان اپنے بہنوئی آیوش شرما اور ورینہ حسین کو متعارف کروارہے ہیں۔