ورون، کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ
بالی وڈ فلم 'جڑواں ٹو میں اپنی اداکاری سے فلم کو ہٹ بنانےوالے اداکار ورون دھون اب اگلی فلم کرن جوہر کےساتھ کریں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے اپنے سماجی رابطہ اکاونٹ پر ورون کو اپنی نئی فلم ' رانبھومی ' میں کاسٹ کرنے کی خبر دی ہے۔یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جائےگی۔واضح ہوکہ کرن جوہر نے اپنی فلم ' اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے ورون دھون کو بالی وڈ میں متعارف کروایا تھا۔ فلم نے جہاں بہترین بزنس کیا وہیں انڈسٹری کو تین نئے چہرے ملے جن میں ورون، عالیہ اور سدھارتھ شامل ہیں۔