کیلیفورنیا .....ایئر بس نے ایک نشستی فلائنگ ٹیکسی تیار کرلی ہے ۔ جو 2020ءسے تجارتی مقاصد کےلئے اپنی پرواز شروع کردیگی۔ اس ٹیسٹ فلائنگ ٹیکسی کا تجربہ کرلیا گیا ہے۔ یہ 17فٹ اونچی اڑی اور پھر زمین پر آگئی۔ یہ ٹیکسی خود کار ہوگی او راسکا وزن 1642 پاﺅنڈ (745کلو گرام) ہوگا۔ اس میں صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکے گا۔ اسکی وڈیو جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اس کی پروازصرف ایک منٹ کی تھی۔ یہ 20.3فٹ چوڑی اور 17.7فٹ طویل اور 9.2فٹ لمبی ہوگی۔ اس میں 8پروپیلرز ہیں جبکہ 6روٹر ہیں۔ جس کے نتیجے میں یہ عمودی پرواز کریگی۔ بلند ہونے پر اسکے تمام ونگز کھل جائیں گے۔ تجربے سے پتہ چلا کہ ایک منٹ کی پرواز کے دوران اسکی بیٹری صرف 8فیصد خرچ ہوئی۔