Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا،طلال چوہدری

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں اپنا عبوری جواب جمع کرادیا۔طلال چوہدری کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ سے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر منفی انداز میں پیش کیا ۔ اس معاملے میں چیف جسٹس بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ پر آبزرویشن دے چکے ہیں۔ جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت کی تضحیک یا تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسا کچھ بھی نہیں کہا جس سے عدلیہ کے کام میں رکاوٹ ہوئی ہو۔ سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں ۔آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔ارادی یا غیر ارادی طور پر کچھ ایسا نہیں کہا جس سے عدالتی توہین کا تاثر نکلتا ہو۔انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کا حق استعمال کیا۔ توہین عدالت کا شو کاز نوٹس واپس لیا جائے۔ 
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس،طلال چوہدری کو مزید مہلت

شیئر: