Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں رہائشی ٹاور اور گودام میں آتشزدگی

دونوں مقامات پر بروقت کارروائی انجام دی گئی۔ (فوٹو شارجہ شہری دفاع)
شارجہ میں اتوار کو ایک رہائشی ٹاور اور سبزیوں اور پھلوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ شارجہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ میں شہری دفاع نے بتایا کہ آپریشن روم کو صبح 11 بجکر 31 منٹ پر  شارجہ کے  ایک  رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر فائر فائٹنگ ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔
شہری دفاع نے بتایا کہ موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آگ عمارت کی بالائی منزلوں پر لگی ہے جسے بجھانے اور عمارت کے اس حصے سے لوگوں کو تیزی سے باہر نکالا گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی بھی انجام دی گئی۔
شہری دفاع کا کہنا ہے لوگوں کی حفاظت اور تیزی سے کام کی انجام دہی کے لیے ٹریفک پولیس کے تعاون سے اطراف کی ٹریفک کو منظم کیا گیا۔
دوسری جانب شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن روم کو شارجہ کے انڈسٹریل ایریا 15 میں پھلوں اور سبزیوں کے ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع دوپہر ایک بجکر 27 منٹ پر ملی۔ آگ گودام میں سبزیوں اور پھلوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مختص ریفریٹریٹرز کے حصے میں لگی تھی۔
شہری دفاع کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر تیزی سے قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

شیئر: