قصیم کے سرکاری ادارے پر فائرنگ
ریاض... قصیم کے دارالحکومت بریدہ میں اتوار کی صبح سویرے ایک نامعلوم شخص نے سرکاری ادارے پر فائرنگ کردی۔ باخبر ذرائع نے عاجل ویب سائٹ کو بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ پولیس کے ایک دفتر پر کیا گیا۔ ابھی تک اس واردات کی بابت سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔ جلد اجراءمتوقع ہے۔