صومالیہ میں الشباب کا دہرا کار بم حملہ، 44 ہلاکتیں
موغا دیشو ..... صومالی دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند تنظیم الشباب کی طرف سے کئے گئے دہرے بم حملے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان حملوں کے بعد شہر میں عسکریت پسندوں اور ملکی سکیورٹی فورسز کے مابین شدید لڑائی بھی شروع ہو گئی۔ موغادیشو کے مدینہ اسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف کے مطابق ان حملوں میں جو درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے ان میں سے مزید 5 گزشتہ ہفتے کی صبح تک انتقال کر گئے۔ ان حملوں کی ذمہ داری ممنوعہ شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی تھی۔