واشنگٹن ۔۔۔امریکی حکومت اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ رواں برس وسط مئی تک تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیگی۔ منتقلی اسرائیل کے قیام کی 70ویںسالگرہ کے موقع پر عمل میں لائی جائیگی۔ گزشتہ ماہ اپنے یروشلم کے دورے کے موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا تھا کہ انہیں ملکی ایمبیسی کے2019 سے پہلے یروشلم منتقل کیے جانے کی توقع نہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کی جانب سے اس نئے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔