Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی کے 8 اور کے 10 اسمارٹ فون کے نئے ورژن متعارف کروائے گی

ایل جی کمپنی رواں ہفتے بارسلونہ میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کے 8 اور کے 10 اسمارٹ فون کے نئے ورژن متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق بنیادی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں جس کے مطابق کے 8 میں 5 انچ ڈسپلے جبکہ کے 10 میں 5.3 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ دونوں اسمارٹ فونز میں کاڈ کور پروسیسر دیا جائے گا۔ کے 10 اسمارٹ فون کے نئے ورژن میں 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا جس میں نوائس ریڈکشن اور آٹوفوکس موڈ شامل کیا جائے گا۔ کے 8 میں نئے شوٹنگ فیچرز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ شامل کیا جائے گا۔ کے دس اسمارٹ فون کو ایلفا اور پلس ویرینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کے 10 پلس میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج جبکہ کے دس ایلفا میں 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فونز کو کالے ، نیلے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: