ہواوے کمپنی کے اسمارٹ فون آنر 7 سی کی بنیادی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں ۔ چینی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی سٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے جائیں گے۔ سیلفی کے لئے فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا ۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو نیلے ، کالے اور گولڈ رنگ میں متعارف کروایا جائے گا اور اس کی قیمت ممکنہ طور پر 229 یورو تک ہوگی۔