Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپیل کا جدید وائرلیس چارجر مارچ سے فروخت ہونے لگے گا

 لندن.... ایپل والوں نے ایئر پاور سے چلنے والا جو وائرلیس چارجر گزشتہ دنوں متعارف کرایاتھا اب اسے مارکیٹ میں لانے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ باخبر ذرائع کاکہنا ہے کہ اس چارجر کی فروخت جو ابتدائی طورپر2017ءمیں شروع ہوجانی تھی اب آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ کمپنی نے اسکی قیمت 199ڈالر مقرر کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ایپل اسٹورز یہ چارجر خود فروخت کرنے کے علاوہ خوردہ فروشوں کے ذریعے بھی مارکیٹ میں لائیگی۔ اسکی خصوصیت یہ ہے کہ 3مختلف ڈیوائسسز کو بیک وقت چارج کرسکے گی۔ صنعتی اور کاروباری خبریں دینے والے جریدے بزنس انسائڈرکا کہناہے کہ اس کے اندر ایک چارجنگ پیڈ ہے جس کے اندر کوائل لگی ہیں اور درمیان میں ایک بال میگنیٹ ہے جسے انڈیکٹر کا نام دیا گیا ہے۔ 

شیئر: