Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی ہے، سلمان

بالی وڈ کے اداکار سلمان خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 300 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی ہے، انہوں نے 52 سال تک کنوارے رہنے کی دلچسپ وجہ بتادی۔  انہوں نے  تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا سبب مہنگائی کو قرار دیا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اور شادی پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے  شادی نہیں کی۔انہوں نے مثال دی کہ ان کے والد نے صرف 180 روپے میں شادی کی، مگر اب شادیاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے میں بھی نہیں ہوپاتیں۔کروڑوں روپے کمانے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی بڑھ جانے کے باعث شادی کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔
 

شیئر: