Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا نے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا

ناموربالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا۔حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب پرینکا سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں امریکہ کا نیا صدر کون ہوگا تواس کے جواب میں پرینکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکہ کا صدربن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔ پرینکا نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر جب ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اس وقت پرینکا وہ واحد  بالی وڈ اداکارہ تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کسی پر پابندی نہیں لگاسکتے۔
 

شیئر: