یوپی بچوں کیلئے غیر محفوظ ریاست
لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کو بچوں کے رہنے کیلئے غیر محفوظ قراردیتے ہوئے ’’بچپن بچاؤ آندولن‘‘کے ڈائریکٹر اوم پرکاش پال نے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ ہونیوالے جرائم میں صرف15فیصد اِس ریاست میں ہوتے ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے 2016کی رپورٹ میں یوپی کو بچوں کی حفاظت کے لحاظ سے خطرناک قراردیا۔ آئی پی سی کے تحت ریاست میں بچوں کے خلاف 16079مقدمات درج ہیں۔ اس میں 15فیصد اترپردیش میں درج ہوئے۔اتر پردیش لا سروسز اتھارٹی کی رکن سیکریٹری جی سری دیوی نے بچوں کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیکیورٹی کا معیار بلند کیا جائے۔ بچوں سے متعلق سیکیورٹی کے طریقہ کار کو مستحکم کیا جائے۔ ساتھ ہی بچوں کے تحفظ کیلئے وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔جو لوگ بچوں سے شاہراہوں اور چوراہوں پر گداگری کراتے ہیں ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا تحفظ معاشرے کا تحفظ ہے۔