Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی

  اسلام آباد...اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے موبائل فون سروس بندش کی دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ پیر کوسنایا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں موبائل فون سروس کی بندش کو قانون اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت اور ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر اکثر موبائل فون سروس بند کر دی جاتی ہے۔پی ٹی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ موبائل فون سروس حکومت کی ہدایت پر بند کی جاتی ہے۔حکومت کو ٹیلی کام ایکٹ کے تحت سیکیورٹی وجوہ پرموبائل فون سروس بندش کا اختیار ہے۔

شیئر: