Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشوں کی تبدیلی کے لئے 2ماہ کی مہلت نہیں دی ، وزارت محنت

ریاض: وزارت محنت وسماجی فروغ نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کو ملازمین کے پیشوں کی تبدیلی کے لئے 2ماہ کی مہلت دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں۔
مزید پڑھیں:رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سعودائزیشن کا آغاز 19دن بعد
 وزارت محنت نے یہ وضاحت ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک سوال کے جواب میں دی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے وزارت محنت کے آفیشل اکاؤنٹ پر سوال کیا کہ سوشل میڈیا میں یہ خبر شیئر کی جارہی ہے کہ وزارت محنت نے نجی کمپنیوں کو ملازمین کے پیشوں کی تبدیلی کے لئے2ماہ کی مہلت دی ہے جس کا آغاز اتوار25فروری سے ہوچکا ہے، کیا یہ خبر درست ہے۔ 
مزید پڑھیں: ڈرائیونگ کے دوران موبائل اور بیلٹ کی پابندی کا نفاذ 7روز بعد
اس پر جواب دیتے ہوئے وزارت محنت نے وضاحت کی کہ یہ خبر درست نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دن سے یہ افواہ زیر گردش رہی ہے جس کی وزارت محنت نے تردید کردی۔
 
 

شیئر: