مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ شہری دفاع کی ٹیموں نے وادی العقیق میں گر جانے والے بچے کی لاش نکال لی۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجہنی نے بتایا کہ 8 سالہ سعودی بچہ مدینہ منورہ کے جنوب میں واقع وادی العقیق میں گر گیا تھا شہری دفاع کی ٹیموں نے اس کی نعش برآمد کرلی۔