پہلی نائب وزیر محنت ڈاکٹر تماضر کون ہیں؟
ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 26فروری 2018ء کو ڈاکٹر تماضر بنت یوسف الرماح کو تاریخی فیصلہ جاری کرکے نائب وزیر محنت برائے سماجی بہبود مقرر کردیا۔
٭ ڈاکٹر تماضر الرماح سیکریٹری محنت و سماجی بہبود کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔ یہ منصب حاصل کرنے والی وہ دوسری سعودی خاتون ہیں۔
٭ ڈاکٹر تماضر سماجی اور خاندانی نگہداشت کی ایجنسی کی نگران اعلی بھی ہیں۔
٭ ڈاکٹر تماضر نے 2007ء کے دوران مانچسٹر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ ہیومن سائنسز سے میڈیکل انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر تماضر نے 2003ء کے دوران ویلز بینگر یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔
٭ ڈاکٹر تماضر نے 1995ء کے دوران کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے ایکسرے سائنس میں بی آنرز کیا۔
٭ ڈاکٹر تماضر کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے ماتحت میڈیسن فزکس سے منسلک ہیں۔
٭ ڈاکٹر تماضر کنگ سعود یونیورسٹی ریاض کے ماتحت ایکسرے سائنس سیکشن میں معاون پروفیسر ہیں۔
٭ ڈاکٹر تماضر کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں ایکسرے سائنس کی لیکچرار بھی رہ چکی ہیں۔
٭ ڈاکٹرتماضر محکمہ سیاحت و قومی ورثے کی مجلس انتظامیہ میں وزارت محنت کی نمائندہ ہیں۔