Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور گیلکسی ایس 9 پلس لانچ‎

سام سنگ کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر گلیکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس 9 پلس اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔دونوں اسمارٹ فونز کا ڈیزائن گزشتہ سال لانچ ہونے والے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس جیسا ہی ہے البتہ نئے اسمارٹ فونز میں مختلف سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے۔ گیلکسی ایس 9 میں 5.8 انچ امولڈ ڈسپلے جبکہ ایس 9 پلس میں 6.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور ہرمن اسٹیریو اسپیکرز دیے گئے ہیں۔ ایس 9 میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج جبکہ ایس 9 پلس میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ گیلکسی ایس 9 میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ ایس 9 پلس میں ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز 60 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے فور کے ویڈیو بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ایس 9 کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز جبکہ ایس 9 پلس کی بیٹری 3500 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فونز میں آئرس اسکینر، تھری ڈی ایموجیز اور فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہیں۔ وائرلیس اور فاسٹ وائر چارجنگ سپورٹ کو بھی اسمارٹ فونز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گیلکسی ایس 9 کی قیمت 850 ڈالر جبکہ ایس 9 پلس کی قیمت 950 ڈالر ہے اور انہیں 16 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: