چھتیس گڑھ میں خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتی
رائے پور۔۔۔۔۔چھتیس گڑھ میں خواجہ سراؤں کو پولیس فور س کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 40خواجہ سراؤں نے پولیس میں تعیناتی کیلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ اطلاع کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گزشتہ ماہ خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے 8فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی تھی۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کے عہدے کیلئے اب تک 40 خواجہ سراؤں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔حکومت کے اس اقدم کا مقصد معاشرے میں مساوات کو فروغ دینا اور خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ حکام نے ریاست میں تمام کٹیگریز کیلئے کانسٹیبلز کی 2000سے زائد اسامیوں پر تعیناتی کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کی سہولت کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا۔درخواست گزار کی تعیناتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے بعد عمل میں آئیگی۔اعدادوشمار کے مطابق چھتیس گڑھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 3000ہزار کے قریب ہے۔