Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ہماری بھول کمل کا پھول‘‘

رائے پور۔۔۔۔ چھتیس گڑھ کے علاقے جانجگیر چمپا ضلع کے نوجوان نے شادی کارڈ پر ’’ہماری بھول کمل کا پھول‘‘چھپواکر رشتے داروں اور دوستوں میں تقسیم کردیا۔ نوجوان نے یہ نعرہ شادی کارڈ پر لکھوا کر حکومت سے اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ راج کمارمنہر نامی نوجوان پنچایت آپریٹرکے عہدے پر کام کررہا تھا ۔2سال قبل ریاستی حکومت نے اخراجات میں کمی کے تحت پنچایت آپریٹروں کی ملازمت ختم کردی اس سے پریشان نوجوان نے احتجاجاً یہ انوکھا قدم اٹھایا۔راج کمار نے کار ڈ پر اپنے اور دلہن کے نام ، پتے اور تاریخ پیدائش کے ساتھ ’’ہماری بھول کمل کا پھول‘‘بھی چھپوادیاہے۔راج کمار نے بتایا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد ریاستی وزیر پنچایت امور اجے چندراکر نے 10دن کے اندر آپریٹروں کی ملازمت بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -تلنگانہ میں 4مارچ کو ایک لاکھ شادیاں

شیئر: