Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس نے کیس بند کردیا،سری دیوی کی نعش اہل خانہ کے حوالے

دبئی ، ممبئی۔۔۔۔مایہ ناز اداکارہ سری دیوی کی موت پرقیاس آرائیوں کا بازار بند ہوگیا۔ دبئی کے تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ ان کی موت بیہوش ہونے کے بعد حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی ۔تفصیلی تحقیقات کے بعددبئی پولیس نے کیس بند کرتے ہوئے  ان کی نعش اہل خانہ کے حوالے کردی۔جمیرا امارات ٹاورز ہوٹل کے کمرے میں اداکارہ کی موت کے 3دن بعد ان کے اہل خانہ کو آخر کار نعش سونپ دی گئی۔ جسے لیکر سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور سوتیلے بیٹے ارجن کپور دبئی ہوائی اڈے پہنچے۔دبئی کے وقت کے مطابق 6-30بجے وہ انل امبانی کے پرائیویٹ طیارے سے ہندوستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔وہ رات10.30بجے ممبئی ایئر پورٹ پر پہنچیں گے اوروی آئی پی گیٹ نمبر 8سے ایمبولینس کے ذریعے نکال کر ان کے پرانے گھر ’’بھاگیہ بنگلہ‘‘پہنچیں گے۔واضح ہوکہ اس گھر کو سفید رنگ کی چادر سے مکمل طور پرگھیر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سری دیوی کی نعش دبئی سے ممبئی کیلئے روانہ

شیئر: