Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصلر ٹیمیں طائف او رنجران کا دورہ کرینگی

جدہ .... پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی قونصلر ٹیمیں جمعہ اور ہفتہ 2اور3مارچ کو نجران اور طائف کے دورے کرینگی اوروہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرینگی۔ نجران جانے والی ٹیم نجران ہوٹل میں قیام کریگی جسکا ٹیلیفون نمبر یہ 017-5221949، 5221750 ہے۔ یہ ٹیم جمعہ 2مارچ کو صبح ساڑھے 8سے ساڑھے 11اور پھر دوپہر 2سے شام ساڑھے 4بجے تک خدمات انجام دے گی۔ ہفتہ 3مارچ کو یہ ٹیم 8.30سے 11بجے تک کام کریگی۔ طائف جانے والی ٹیم جمعہ 2مارچ کو صبح 8.30سے11.30اور دوپہر 2بجے سے شام 4.30بجے تک خدمات انجام دے گی۔ یہ ٹیم پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں اپنا دفتر قائم کریگی جس کا ٹیلیفون نمبر یہ 012-7341721 ہے۔

شیئر: