Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے عرب ملکوں میں مملکت کا نمبر پانچواں

 ریاض....تارکین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے عرب ممالک میںسعودی عرب کا نمبر پانچواں ہوگیا۔ عالمی سطح پر سعودی عرب کا نمبر 22واں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ایس بی سی نے تازہ ترین جائزے کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 159ممالک میں 28ہزار تارکین سے انکی تنخواہوں کی بابت سوالات کئے گئے تھے۔ سعودی عرب میں غیر ملکی کو اوسط سالانہ آمدنی 116.7ہزار ڈالر ہورہی ہے۔ دبئی عرب ملکوں میں پہلے اور عالمی سطح پر گیارہویں نمبر پر ہے جہاں کویتی جریدے الرای کے مطابق تارک وطن سالانہ 138.2ہزار ڈالر سالانہ کما رہا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کا نمبر عرب دنیا میں دوسرا اور دنیا بھر میں 15 واں ہے جہاں تارک وطن سالانہ اوسط آمدنی 131.4ہزار ڈالر کما رہا ہے۔ ابوظبی کا نمبر عربوں میں تیسرا اور عالمی سطح پر 16واں رہا جہاں غیر ملکی اوسطاً سالانہ 127.5ہزار ڈالر سالانہ کما رہا ہے۔ کویت کا نمبر عرب دنیا میں چوتھا اور عالمی سطح پر 17واں ہے۔ جہاں غیر ملکی ملازم سالانہ 123 ہزار ڈالر کما رہے ہیں۔ سلطنت عمان کا دارالحکومت مسقط کا نمبر ریاض کے بعد ہے جہاں غیر ملکی کی سالانہ آمدنی 113.7 ہزار ڈالر ہے۔ ہندوستان کا ساحلی شہر ممبئی عالمی سطح پرسب سے زیادہ آمدنی والا شہر قرار پایا جہاں سالانہ 217ہزار ڈالر سے زیادہ غیر ملکی کما رہا ہے۔ ممبئی کو امریکی شہر سان فرانسسکو پر بھی برتری حاصل ہوگئی جس کا نمبر دنیا بھر میں دوسرا ہے۔ وہاں اوسط سالانہ آمدنی 207.227ہزار ڈالر ہے۔

شیئر: