سعودی ارب پتی کی جائدادیں نیلام ہونگی
ریاض.... سعودی حکام رمضان المبارک سے قبل سعودی عرب کے ارب پتی معن الصانع اور انکی کمپنی ”سعد گروپ“ کی گاڑیوں اور املاک کی نیلامی کرینگے ۔ نیلامی سے ملنے والی رقم سے سعودی عرب میں قرضوں کا طویل ترین مقدمہ اپنی انتہا کو پہنچ جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 9برس سے قرضہ دینے والے سعودی سعد گروپ کے تعاقب میں ہیں۔40تا 60ارب ریال کے واجب الادا قرضے حاصل کرنے کیلئے معن الصانع کا عدالتی تعاقب کرتے رہے ہیں۔سعودی ارب پتی کی املاک کا تخمینہ 4.4ارب ریال لگایا گیا ہے۔ زیادہ تر املاک ریاض، دمام اور الخبر میں واقع ہیں۔ سعد گروپ کے پاس 923گاڑیاں ہیں۔ الخبر میں سعد اسپیشلسٹ اسپتال بھی ہے۔