ولی عہد عسیر کو مشرق وسطیٰ کا سوئٹزرلینڈ بنانے کیلئے پرعزم
ریاض ...سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے عہد کیا ہے کہ وہ سعودی عر ب کے تمام علاقوں کو ہمہ جہتی ترقی کی مثال بناکر دم لیں گے۔ عسیر کو مشرق وسطیٰ کے سوئٹزرلینڈ میں تبدیل کرینگے۔ عسیر ریجن کوقدرتی مناظر کی دلہن کہا جاتا ہے۔ یہاں کا مطلع ابر آلود اور سال کے بیشتر ایام میں بارش کا سماں بندھا رہتا ہے۔شاہ سلمان نے انجینیئر ابراہیم السلطان کو ایوان شاہی کا مشیر اور سٹیز ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کا رکن اسی جذبے کے تحت بنایا ہے۔