برسلز۔۔۔یورپی یونین نے شام کے صنعتوں اور اطلاعات کے وزراء پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔منگل کو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں ایک اجلاس میں وزرائے خارجہ نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صنعتوں اور اطلاعات کے وزراء پر سفری پابندیوں کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے فیصلے میں کہاکہ جن وزرا پر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے ان کو ایک ماہ قبل وزارتیں دی گئی تھیں۔یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے زمرے میں آنے والے شامی شہریوں کی تعداد 257 ہو گئی ہے،ان کے علاوہ 67 مختلف کمپنیوں اور اداروں کو بھی 28 رکنی یورپی بلاک کی پابندیوں کا سامنا ہے۔دوسری جانب یورپی یونین نے شام پر خام تیل برآمدکرنے کی پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔