22فیصد پٹرول ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوتا ہے
ریاض....توانائی کے سعودی مرکز نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں 22فیصد پٹرول ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوجاتا ہے۔ اس میں سے 90فیصد بری نقل و حمل کے حصے میں آرہا ہے۔ توانائی مرکز نے چھوٹی گاڑیوں میں پٹرول کا استعمال 55فیصد تک گھٹانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ سعودی عرب سالانہ 6لاکھ گاڑیاں درآمد کررہا ہے۔