Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کا بیٹا گرفتار

چنئی۔۔۔۔سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کیرتی چدمبرم لندن سے جیسے ہی چنئی ایئرپورٹ پرپہنچے وہاں موجود سی بی آئی کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق پیٹر اور انہانی مکھرجی کی کمپنی آئی این ایکس میڈیا کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے علاوہ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔قبل ازیں (ای ڈی) نے کیرتی چدمبرم کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ(سی اے) ایس بھاسکر رمن کو گرفتار کیا تھا ۔بعد میں دہلی کی عدالت نے اکاؤنٹینٹ کو ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا۔واضح ہو کہ ان کے ای ڈی کی جانب سے ایئر سیل، میکسس معاہدے تحقیقات کے سلسلے میں کیرتی چدمبرم کے دہلی اور چنئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جوکیرتی کے والد پی چدمبرم کے گلے کی ہڈی بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -لدھیانہ ضلع میونسپل کے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی

شیئر: