شامی جنگجو امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ہیں، روس
جنیوا ۔۔۔روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاروف نے الزام لگایا ہے کہ مشرقی غوطہ کے باغی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شامی باغی زخمیوں اور عام شہریوں کو بھی علاقے سے نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ روس دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔