Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا نے مختلف گروپ دہشت گردی کی فہرست میں شامل

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے مختلف گروپوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا۔داعش مغربی افریقہ، داعش فلپائن، داعش بنگلہ دیش، داعش صومالیہ، جندی خلیفہ۔تیونس داعش۔مصر اور ماوتے گروپ کی شکل میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی شام اور عراق سے باہر موجود ساخت کو ہدف بنا لیا گیا ہے ۔ ان گروپوں اور ان سے منسلک افراد کا نہایت سنجیدہ شکل میں دہشتگردی  کے اقدامات میں شامل ہونے کا خطرہ موجود ہے اور ان گروپوں کا دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا جانا امریکی سیکیورٹی فورسز اور دیگر ممالک کے لئے معاون ثابت ہو گا۔

شیئر: