انقرہ۔۔۔۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ 1915ء کے واقعات کا جواب مانگنے والے ممالک پہلے اپنے ماضی پر نظر ڈالیں تو بہتر ہوگا، جن کی تاریخ ظلم و ستم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔یلدرم نے انقرہ ایوان تجارت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی جہاں اپنی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے وہیں اْسے اپنی بقا کے تحفظ کا بھی سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی مقاصد کے حصول کیلئے بعض قربانیوں کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ ملک کا مستقبل تابناک بنا یا جا سکے۔