یکم مارچ2018ءجمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان اور سعد الحریری نے لبنان کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا
٭ شاہ سلمان امن کے علمبردار ہیں اور کثیر ثقافتی و مذہبی مسلک کے قائل ہیں، عالمی مذہبی قائدین
٭ سعودی عرب میں نئی اصلاحات الیکٹرک شاک پر مشتمل علاج کا حصہ ہیں، ولی عہد محمد بن سلمان
٭ ہیلتھ انشورنس کونسل نے نجی اداروں میں انفرادی انشورنس اسکیم پر پابندی عائد کردی
٭ سرکاری فیصلوں پر لعن طعن کرنے والے مقامی شہری کو عدالت نے 6برس قید کی سزا سنادی
٭ الشعیبہ واٹر پلانٹ کی جانب سے فراہمی آب میں کمی پر جدہ میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا
٭ برطانوی شہری کے قتل کا واقعہ قطر میں 2022ءکے دوران ورلڈ فٹبال کپ پر اثر انداز ہوسکتا ہے، برطانوی صحافت
٭ گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کارڈ کے اجراءکی تیاریاں
٭ سعودی وزیر داخلہ سے فرانس اور فلپائن کے سفراءکی ملاقاتیں
٭ مکہ مکرمہ کے نئے میئر سے 6مسائل کی گتھیاں سلجھانے کی امیدیں
٭ مکہ مکرمہ کے قائم مقام گورنر نے جدہ کے تاریخی علاقے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والی ورکشاپ کا افتتاح کردیا
٭ لیزربم کے پرزوں کی تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے سعودی اور بین الاقوامی کمپنیو ںکے درمیان 7معاہدے
٭٭٭٭٭٭٭٭