Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرامین کی صدائے باز گشت

بدھ 28فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد “ کا اداریہ

  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرامین جاری کرکے ایک بار پھر پوری دنیا کو جتا دیا کہ سعودی قیادت راشدہ مملکت کے تمام شعبوں اور اداروں کی ترقی کےلئے کارگردی کی جزئیات تک میں دلچسپی لیتی ہے۔ شاہی فرامین نئے تاریخی دور کی علامت اور روشن نشان ہیں۔ نیا دور سعودی محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کاطلب گار ہے۔ نیا دور چاہتا ہے کہ قومی تبدیلی پروگرام کے تقاضے اور سعودی وژن 2030 کے افکار عملی جامہ پہنیں، مملکت کو بڑے اقتصادی گروپوں میں اپنا جائز مقام حاصل ہو۔حکیمانہ اقتصادی پالیسی کے ذریعے وژن 2030 کے مقاصد مضبوط بنیادوں پر پورے ہوں۔ وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عوام و قائدین کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔ سعودی قیادت بین الاقوامی تیل منڈی کے استحکام کے سلسلے میں اپنا فرض احسن شکل میں اداکررہی ہے۔سعودی قیادت کو اس بات کا احساس و ادراک ہے کہ تیل پیدا کرنے اور خریدنے والے ممالک کے مفادات میں توازن اشد ضروری ہے۔
قومی اہداف کی خاطر صلاحیتوں کا استعما ل اور آرزوﺅں کی تکمیل کے لئے زبردست جدوجہد ہی موجودہ روشن دور کی پہچان ہے۔ سعودی قیادت زیادہ سے زیادہ ترقی اور پیشرفت کےلئے بھرپور صلاحیت سے کام لے رہی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تصور اور طریقہ کار کی یہ دیرینہ علامت ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پرعز م ہیں اور یقین محکم کے ذریعے قومی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس سے سعودی عرب کا روشن مستقبل صاف نظرآرہا ہے۔اس سے یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ سعودی عوام کے خواب آرزوئیں اور امنگیں پوری ہونگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: