Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

515نائیجرین کی بینائی بحال

ریاض ... امراض چشم کے سعودی ڈاکٹروں نے 7روز کے دوران نائیجریا میں مختلف مقامات پر آنکھوں کے 515کامیاب آپریشن کردیئے۔ ڈاکٹر سعید الودعانی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے لیکر انسانیت نوازی کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہے۔ امراض چشم کے ماہر 5سعودی سرجنوںپر مشتمل ایک کاررواں وامی کے تعاون سے نائیجریا پہنچا تھا۔ وہاں اس نے مختلف عمر کے شہریوں کے 515آپریشن کئے۔ یہ لوگ آنکھوں کے امراض میں مبتلا تھے۔ وسائل کی کمی اور طبی عملے کے فقدان کے باعث علاج نہیں کرا پارہے تھے۔سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 400مریضوں کے علاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر تعداد بڑھ کر 515تک پہنچ گئی۔ بار بار بجلی کے چلے جانے اور مقامی طور پر وسائل مہیا نہ ہونے کے باعث مزید آپریشنوں کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔
 
 

شیئر: