Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کے ہاتھوں نوجوان کی پٹائی، وڈیو وائرل

جدہ....جدہ کے الشرفیہ محلے کے ایک ریستوران میں لڑکی کی طرف سے نوجوان پر مکے اور لاتیں برسانے پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ 11فروری اتوار کو پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو کلپ نے مملکت بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ریستوران کے انچارج علی العبدلی نے عاجل کو اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ ایک نوجوان ریستوران آیا۔ اس نے ٹوائلٹ کے قابل استعمال ہونے کی بابت سوال کیا۔ ابھی وہ ٹوائلٹ ہی میں تھا کہ ایک لڑکی اسے تلاش کرتے ہوئے ریستوران پہنچی اور انچارج سے نوجوان کے بارے میں دریافت کیا۔ انچارج نے بتایا کہ وہ ٹوائلٹ میں ہے۔ جیسے ہی یہ نوجوان ٹوائلٹ سے نکلا لڑکی نے پہلے اس پر چپل پھینکا اور پھر اس پر لاتیں برسانا شروع کردیں۔ ریستوران کے ایک کارکن نے دونوں کو جھگڑے سے روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران کسی نے پورے واقعہ کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ لڑکی کا کہناہے کہ نوجوان اسکے ساتھ چھیڑ خانی کررہا تھا۔
وڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
https://www.youtube.com/watch?v=lq5qJRtdOv8
 
 

شیئر: