Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑی ہوئی مچھلیاں فروخت کرنیوالا غیر ملکی گرفتار

اضم...اللیث کمشنری کے ماتحت اضم پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے سڑی ہوئی مچھلیاں فروخت کرنے کےلئے کوشاں غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ اسکے قبضے سے 150کلو مچھلیاں برآمد ہوئیں۔3500ریال بھی ضبط کئے گئے۔ غیر ملکی نجی ڈرائیور کے طور پر کام کررہا تھا۔ باقاعدہ اقامے پر ہے۔ جدہ سے اضم جارہا تھا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ وہ نجی کاروبار کے طور پر مچھلیوں کا دھندہ بھی کررہا ہے۔ غیر ملکی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
 
 

شیئر: