یوپی:10آئی پی ایس افسران کا تبادلہ
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش حکومت نے 10سینیئر آئی پی ایس افسران کے تبادلے کردیئے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس دفترسے وابستہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس برج راج کو انسداد بدعنوانی تنظیم لکھنؤ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مقرر کیا گیا۔ محکمہ جرائم انسٹیٹیوٹ کے جرائم سیل میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل انجو گپتاکو خواتین اعزاز سیل (1090)لکھنؤ میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا۔ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس ستیندر کمار کو انجو کی جگہ تعینات کیا گیا۔ سی بی آئی ڈی میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل سنیل گپت کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکیڈمی مراد آباد میں اسی عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین اعزازی سیل( 1090)لکھنؤ میں پولیس انسپکٹر جنرل نونیت سکیرا کو خصوصی عمارتوں اور بہبود ہیڈ کوارٹر الٰہ آ باد میں پولیس جنرل بنایا گیا۔ ڈی جی پی دفتر سے وابستہ انسپکٹر وجے پرکاش کو ریلوے(لکھنؤ) کا پولیس انسپکٹر جنرل بنایا گیا۔ ریلوے الٰہ آباد میں تعینات پولیس انسپکٹر جنرل بھجنی رام مینا کو مسلح تربیتی مرکز سیتا پور میں اسی عہدے پر مقرر کیا گیا۔ایس ٹی ایف نوئیڈا میں تعینات پولیس انسپکٹرجنرل لکشمی سنگھ کو پولیس تربیتی مرکز میرٹھ میں پولیس ا نسپکٹر جنرل کے عہدے پر مقرر کیا گیا۔ یوپی پولیس بھرتی اور ترقی بورڈ میں انسپکٹر جنرل سنجے ککڑ کو پروویزنگ اور بجٹ پولیس ہیڈ کوارٹر الٰہ آباد میں پولیس انسپکٹر جنرل کے عہدے پر بھیجا گیا۔