پنجاب نیشنل بینک کا انٹر نل چیف آڈیٹر گرفتار
ممبئی۔۔۔۔ پی این بی گھپلہ کیس کے انکشاف کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے کارروائی تیزکردی ۔بڑے ملزم نیرو مودی اور میہل چوکسی سی بی آئی کی پہنچ سے بھلے ہی دور ہوں لیکن پنجاب نیشنل بینک کے انٹرنل آڈیٹر جنرل ایم کے شرما کو خفیہ ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔شرما چیف منیجر رینک کے افسر پی این بی کے گریڈ4کے افسر ہیں۔ان کے پاس پی این بی کے بریڈی ہاؤس برانچ کے ایڈیٹنگ سسٹم اور اس سے متعلق معلومات پر نظر رکھنا تھا۔ساتھ ہی کسی بھی طرح کی مالی بے قاعدگی کے بارے میں زونل آڈٹ آفس کو رپورٹ کرنی تھی۔ گرفتار افسر کو ممبئی کی اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا۔واضح ہو کہ گھپلہ کیس سے متعلق متعدد افسران کو ایجنسی گرفتار کرچکی ہے۔