روس اور ایران نے امریکہ کے خلاف لب و لہجہ تیز و تند کردیا۔۔۔۔سعودی اخبار کی شہ سرخیاں
جمعہ 2مارچ 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادوں اور عہدیداروں کی ملاقات ، نئے عہدیداروں نے حلف وفاداری اٹھایا۔
٭ روس اور ایران نے امریکہ کے خلاف لب و لہجہ تیز و تند کردیا۔
٭ روسی صدر پوٹین نے سرد جنگ کی زبان میں میزائل طاقت کا مظاہرہ کیا۔
٭ ایرانی رہنما خامنہ ای نے بشار الاسد سے پختہ تعلق برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
٭ عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے بیرونی افواج کے انخلاکا نظام الاوقات طلب کرلیا۔
٭ امریکہ نے مشرقی الغوطہ کو نام نہاد انتہا پسندوں سے پاک کرنے کی کارروائی کو قانونی شکل دینے کی روس کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کردی۔
٭ اسرائیل نے لبنان کی سرحدوں پر نئی جنگی اسکیمیں تیار کرلیں۔
٭ لیبیا کی قومی حکومت کے سربراہ فائز السراج اور لیبیا کے معروف کمانڈر حفتر کے درمیان عسکری تقرریوں پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
٭ تارکین وطن بین الاقوامی مجموعی پیداوار میں 9فیصد کے حصے دار ہیں ۔ عالمی تنظیم برائے نقل مکانی
٭ عرب ممالک تمباکو پر غیر معمولی پابندی عائد کرنے کا جائزہ لینے لگے۔
٭ ملکہ برطانیہ کی نواسی فلسطینی اراضی کے دورے پر رام اللہ پہنچ گئیں۔