Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکہ ایلزبتھ دوئم کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

ڈونیڈن۔۔۔نیوزی لینڈ نے1981 میں ملکہ ایلزبتھ دوم کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب کر د ی ۔نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے تصدیق کی ہے1981 میں ایک 17سالہ نوجوان نے ملکہ ایلزبتھ دوم کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس حوالے سے انہوں نے خفیہ دستاویزات بھی جاری کر دی ہیں۔  نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹوفر لیوس نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ملکہ پر گولی چلائی تھی۔واقعہ ڈونیڈن میں 14 اکتوبر 1981 کو شاہی پریڈ کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے لیوس کو تھوڑی ہی دیر بعد گرفتار کر لیا تھا۔ ایک سابق پولیس اہلکار نے کہا کہ پردہ پوشی اس ڈر سے کی گئی کہ آئندہ برطانیہ سے شاہی مہمان نیوزی لینڈ آنا چھوڑ دیں گے۔

شیئر: