Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس زین فون 5 زیڈ ، زین فون 5 اور زین فون 5 لائٹ لانچ‎

اسوس کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر زینفون 5 سیریز متعارف کرادی گئی ہے۔ زین فون 5 زید میں 6.2 ایچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجن اور بلولائٹ آئی کئیر فلٹر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج ، 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سٹوریج اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج کے تین آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر سوفٹ لائٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کے پشت پر فنگر پرنٹ سکینر بھی دیا گیا ہے جو اعشاریہ تین سیکنڈ میں فون کو ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس چارجنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ فون کو نیلے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 480 یورو ہے۔
زین فون 5 کے فیچرز بھی زین فون 5 زیڈ جیسے ہی ہیں البتہ اس میں قالکوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ 
زین فون 5 لائٹ میں 6 انچ ڈسپلے اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اسنیپ ڈریگن 430/630 پروسیسر ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پگسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں سافٹ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہے اوراس کا ٹاک ٹائم 30 گھنٹے ہے۔ فون کو کالے ، سفید اور لال رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 

شیئر: