Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر اسٹار نیمار جونیئر کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

ریو ڈی جینرو:برازیل اور پیرس سینٹ جرمین کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئرٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے اور آپریشن کی وجہ سے جون میں ہونے والے ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔نیمار کا آپریشن آج ریوڈی جینرو میں ہوگا اور اس کے بعد انہیں تقریباً3ماہ کے لئے کھیل سے دور رہنا ہوگا۔ فرانسیسی کلب کو اب تک ان کے رئیل میڈرڈ کے خلاف چیمپیئنز لیگ میچ میں عدم شرکت کی فکر لاحق تھی لیکن اب ان کا دنیا کا سب سے مہنگا فٹبالر کو ورلڈ کپ سے باہر ہو نے کے خطرات کا سامنا ہے ۔ برازیل کی قومی ٹیم کے سرجن کا کہنا تھا کہ نیمار کی ہڈی جڑنے اور زخم بھرنے میں ڈھائی سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی آسان سا فریکچر نہیں بلکہ پیر کے درمیان ایک اہم ہڈی کا فریکچر ہے۔نیمار 3روز قبل فرنچ لیگ کے میچ میں زخمی ہوگئے تھے اور اب آپریشن کےلئے برازیل پہنچ گئے ہیں۔

شیئر: