Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں موبائل فون پھٹ گیا، آگ لگ گئی، مسافر جھلس گئی

 وینکوور..... ایئر کینیڈا کے ایک طیارے میں موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ خاتون مسافر جھلس گئیں۔مسافر نے بتایا کہ یہ طیارہ ٹورانٹو سے وینکوور جارہا تھا کہ ایک نشست سے دھواں اٹھا۔ فوری طور پر عملے کے ارکان نے آگ بجھا دی۔ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم خاتون بری طرح جھلس گئی تھیں۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا۔ طیارے کی روانگی میں 2گھنٹے کی تاخیر کردی گئی۔ ایک مسافر کا کہناتھا کہ ابھی طیارہ اڑنے کیلئے تیاری کرنے والا تھا کہ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا کہ ایک موبائل فون میں آگ لگی ہوئی ہے۔ میں سمجھ گیا کہ اب تو طیارے کی روانگی ممکن نہیں ہوسکے گی۔ اس وقت طیارے میں 266مسافر سوار تھے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس کمپنی کا موبائل فون تھا۔

شیئر: